ایران۔امریکہ مذاکرات: دوسرا دور جمعے کو متوقع، ٹرمپ نے اچھی خبر کا اشارہ دیا

IMG 20260421 WA2036

امریکی فوج کو ہر صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی جاری

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی عمل پر امید افزا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں میں ہوسکتا ہے، اور جمعے کا دن اس کے لیے ممکنہ تاریخ ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس دور میں "اچھی خبر” سامنے آ سکتی ہے۔
ایک امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امریکی فوج کو ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ واشنگٹن سفارت کاری کے ساتھ ساتھ فوجی آپشن بھی میز پر رکھے ہوئے ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور منعقد ہوا تھا جسے دونوں فریقوں نے مثبت قرار دیا تھا۔ ایران کے جوہری پروگرام پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر یہ سفارتی پیشرفت عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ پوسٹ