لاہور / اسلام آباد —
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی، جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا۔
یہ فیصلہ کرکٹ شائقین کے لیے خوشی کی خبر ہے کیونکہ اب وہ پی ایس ایل فائنل کا لطف براہ راست اسٹیڈیم میں بیٹھ کر اٹھا سکیں گے۔

