واشنگٹن — امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ مستعفی،

IMG 20260523 WA0074


ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جب امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تلسی گبارڈ نے استعفے کی وجہ اپنے شوہر کو انتہائی نایاب قسم کے ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص بتائی، جس کے باعث انہوں نے خاندانی ذمہ داریوں کو ترجیح دیتے ہوئے یہ اہم عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ تاحال وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جس سے واشنگٹن کے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
تلسی گبارڈ کا یہ استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ کابینہ پہلے سے متعدد تبدیلیوں اور سیاسی دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔ انٹیلی جنس ڈائریکٹر کے عہدے پر ان کی جگہ نئی تقرری کے حوالے سے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ