ہانیہ عامر کے نکاح کے اعلان کے بعد عاصم اظہر کا دلچسپ رد عمل

793f0ed4c9841a7b6e6a6b54d69c8fca L


پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اور اس بار ان کے محبت سے متعلق بیان نے مداحوں کے درمیان دلچسپ تبصروں کی لہر پیدا کر دی ہے۔

عاصم اظہر کی حالیہ ایک پروگرام کے انٹرویو کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے محبت کے موضوع پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

انٹرویو کے دوران ایک خاتون نے سوال کیا کہ کیا محبت زندگی میں صرف ایک بار ہوتی ہے یا بار بار بھی ممکن ہے؟ اس پر عاصم اظہر نے سنجیدہ انداز میں جواب دیا کہ شروع میں یہ سوچتا تھا کہ محبت کئی بار ممکن ہے، لیکن اب مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ حقیقی محبت صرف ایک ہی بار نصیب ہوتی ہے۔

 یار رہے کہ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ان کی ذاتی زندگی پہلے ہی خبروں میں ہے، خصوصاً اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ممکنہ شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔

مداحوں کی دلچسپی اس وقت مزید بڑھ گئی جب ہانیہ عامر نے ایک مداح کے سوال پر کہا کہ ان کی شادی جمعے کے روز دوپہر ہوگی۔

ان کے اعلان کے بعد مداحوں نے خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا، جبکہ کچھ صارفین اس پر حیران ہیں کہ آیا یہ حقیقی اعلان ہے یا ہلکے پھلکے انداز میں کہا گیا۔

 


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ