جنازے پر جانیوالی کشتی الٹ گئی 24 ہلاک

news 1795412522 3562



news 1795412522 3562

(ویب ڈیسک)جنوبی نائیجیریا میں جنازے کے لیے لوگوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان منزو ایزکی نے ایک بیان میں کہا کہ کشتی مسافروں کو ایک کمیونٹی سے دوسری کمیونٹی میں تدفین کی تقریب کے لیے لے جا رہی تھی جب جنوبی علاقے میں واقع بایلسا ریاست میں ڈوب گئی۔

مزید پڑھیں:معروف امریکی گلوکارہ ملی سائرس نے دوسری شادی کرلی

ان کا کہنا تھا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنے لوگ لاپتہ ہیں۔

پولیس کے ترجمان موسیٰ محمد نے بتایا کہ مزید 24 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد کی ضرورت ہے۔

حکام نے یہ نہیں بتایا ہے کہ جہاز میں کتنے مسافر سوار تھے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ