پاکستان اور پرتگال نے منگل کو دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، سرحد پار سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری شراکت داریوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے تحفظ (انوسٹمنٹ پروٹیکشن ایگریمنٹ) سے متعلق مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
پاکستان کے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے منگل کو جاری بیان میں بتایا کہ یہ پیش رفت کونسل کی جانب سے اسلام آباد میں پاکستان اور پرتگال کے کاروباری فورم کی میزبانی کے بعد سامنے آئی ہے، جو پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رانگل کے پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران منعقد ہوا۔ اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کاروباری فورم میں پرتگال کی تقریباً 20 کمپنیوں اور پاکستان کی کاروباری برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس فورم کا مقصد کاروباری روابط، سرمایہ کاروں کے ساتھ تبادلہ خیال اور باہمی مفاد کے اقتصادی مواقع کی نشاندہی کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔
ایس آئی ایف سی کے مطابق فورم کا ایک اہم نتیجہ پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) اور پرتگال کی ایجنسی برائے سرمایہ کاری و بیرونی تجارت (اے آئی سی ای پی) کے درمیان سرمایہ کاری کے تحفظ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط تھے۔
The Pakistan–Portugal Business Forum, organized by SIFC, brought together leadership and business communities from both countries to explore new avenues of trade, investment and economic cooperation. Graced by DPM & FM Senator @MIshaqDar50 and Portugal’s FM @PauloRangel_pt, the forum was attended by Minister of State for Finance @BilalAKayani, SIFC leadership, Portugal’s Ambassador in Pakistan and business delegations from both countries. SIFC continues to serve as a catalyst for investment, facilitating partnerships and connecting global businesses with Pakistan’s emerging economic opportunities.
— SIFC | Special Investment Facilitation Council (@sifcpakistan) November 23, 2026
بیان میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے سرمایہ کاری کے فروغ کے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرتا ہے اور دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری شراکت داریوں میں سہولت فراہم کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستانی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم مالی سال 2025 میں 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، جو 2020 میں 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔ پاکستان کا مالی سال یکم جولائی سے شروع ہوتا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے مطابق کاروباری فورم کی ایک اہم سرگرمی پاکستانی اور پرتگالی کمپنیوں کے درمیان کاروباری سطح پر براہ راست ملاقاتیں (بی ٹو بی) تھیں، جن کے دوران کاروباری نمائندوں نے تجاویز کا تبادلہ کیا، ممکنہ شراکت داریوں کا جائزہ لیا، مشترکہ منصوبوں کے مواقع تلاش کیے اور براہ راست تجارتی روابط قائم کیے۔
فورم میں زراعت، ٹیکسٹائل، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، بحری خدمات، تعلیم اور ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت سمیت متعدد اہم شعبوں پر توجہ دی گئی۔
خصوصی طور پر زیتون کی کاشت، زرعی مصنوعات کی پراسیسنگ اور ان کی قدر میں اضافے کے شعبوں میں مواقع کی نشاندہی کی گئی، جہاں پرتگال کی مہارت اور ٹیکنالوجی پاکستان کی زرعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ دیگر دلچسپی کے شعبوں میں صنعتی تعاون، قابل تجدید توانائی کے حل اور اشیا و خدمات کی تجارت میں اضافے کے امکانات شامل تھے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے پرتگالی ہم منصب نے بھی کاروباری فورم میں شرکت کی۔
ایس آئی ایف سی کے بیان کے مطابق پرتگال کو ٹیکنالوجی، جدید زراعت، قابل تجدید توانائی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں حاصل مہارت پاکستانی کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کے وسیع امکانات فراہم کرتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسی طرح پاکستان اپنی بڑی صارف مارکیٹ، ہنرمند افرادی قوت، صنعتی صلاحیت، اہم جغرافیائی محل وقوع اور متنوع قدرتی وسائل کے باعث پرتگالی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع رکھتا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے مطابق دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کے درمیان روابط میں اضافے سے ان مشترکہ صلاحیتوں کو عملی کاروباری شراکت داریوں میں تبدیل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس سے ایک روز قبل پیر کو پاکستان اور پرتگال نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا، جبکہ سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
اسحاق ڈار نے پرتگالی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ان فیصلوں کا اعلان کیا تھا۔
اس موقع پر پاؤلو رانگل نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں اور وہ ان سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملک اس بات پر مکمل اتفاق کرتے ہیں کہ مشترکہ وزارتی کمیٹی ان کے تعلقات میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔

