لزبن/پیرس – پرتگال کی حکومت نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کو تسلیم کرے‘‘۔ اس اعلان کے بعد یورپ میں فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون نے ایک بیان میں اسرائیل کی پالیسیوں کو ’’ناکام‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کے استعمال اور مسلسل جنگی کارروائیوں سے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل نے نہ صرف خطے میں عدم استحکام بڑھایا ہے بلکہ عالمی برادری کے اعتماد کو بھی مجروح کیا ہے۔
ماکرون نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے واضح اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں، تاکہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوسکے