دبئی: ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں 171 رنز کا مجموعہ بنایا، جس کے جواب میں بھارتی بیٹنگ لائن نے ہدف کو مؤثر کھیل کے ساتھ حاصل کر لیا۔
ابتدائی اوورز میں پاکستانی باؤلرز نے دباؤ ڈالنے کی کوششکی لیکن پاکستانی بار ناکام رہے اور بھارت نے اچھا کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔
پاکستانی باؤلرز نے اچھی لائن اور لینتھ کے ساتھ بولنگ کی لیکن اہم لمحات پر وکٹیں حاصل نہ کر سکے۔ دوسری جانب بھارتی بلے بازوں نے پارٹنرشپ قائم کر کے ہدف تک رسائی ممکن بنائی۔
اس فتح کے ساتھ بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل کی جانب ایک اہم قدم بڑھا لیا ہے، جبکہ پاکستان اگلے میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنا سکے گا

