ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

news 1787732842 3175



news 1787732842 3175

(24نیوز)ایرانی میڈیا کی جانب سے ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک پرانی ویڈیو جاری کردی، جس میں وہ ایک علمی نشست کی صدارت کررہے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کی گئی ویڈیو میں پہلی بار عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی آواز بھی عوامی سطح پر سنائی دی ،ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای ایک طالب علم کے ’اسلامی سیکیورٹی ماڈل‘ سے متعلق تحقیقی مقالے کا جائزہ لیتے اور اسے بے عیب قرار دیتے ہوئے دکھائی رہے ہیں۔

ایرانی رہبر اعلیٰ کی صحت سے متعلق یہ ویڈیو ان قیاس آرائیوں کے درمیان سامنے آئی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے والد آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کا سبب بننے والے فوجی حملوں کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہوئے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے ویڈیو کے ذریعے صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کی کوشش کی ہے، تاہم ویڈیو کی تاریخ واضح نہ ہونے کے باعث ان کی موجودہ صحت کی صورتحال کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی مجتبیٰ خامنہ ای کی خراب صحت سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’بالکل صحت مند‘ ہیں۔
 
 
 

 
 





Source link

متعلقہ پوسٹ