اسپیس ایکس کا اب تک کا سب سے بڑا اسٹار شپ راکٹ لانچ

IMG 20260523 WA0493


بوکا چیکا، ٹیکساس —
ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے اپنے اسٹار شپ راکٹ کا 12واں تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا اور طاقتور ورژن ہے جسے ٹیکساس کی بوکا چیکا سائٹ سے لانچ کیا گیا۔
یہ لانچ اس لیے بھی خاص توجہ کا مرکز بنی کیونکہ یہ ایلون مسک کے اس اعلان کے صرف دو دن بعد ہوئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسپیس ایکس کو اسٹاک مارکیٹ میں لایا جائے گا۔ اس اعلان نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچا دی اور کمپنی کی متوقع مالیت 350 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
120 میٹر سے زائد اونچا یہ راکٹ دنیا کا اب تک کا سب سے طاقتور لانچ وہیکل ہے۔ اس کے سپر ہیوی بوسٹر اور اسٹار شپ اپر اسٹیج دونوں میں اہم تکنیکی بہتری کی گئی ہے۔
اسٹار شپ امریکی خلائی ادارے ناسا کے آرٹیمس مون پروگرام کا بھی اہم حصہ ہے اور مسک کے انسانوں کو مریخ پر بھیجنے کے خواب کی بنیاد بھی یہی راکٹ ہے۔

متعلقہ پوسٹ