اسلام آباد، 31 مئی 2026: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 71 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
صنفی تقسیم:
مرد ووٹرز: 7 کروڑ 32 لاکھ
خواتین ووٹرز: 6 کروڑ 38 لاکھ (تعداد میں نمایاں اضافہ)
صوبہ وار تفصیل:
پنجاب: 7 کروڑ 79 لاکھ 55 ہزار سے زائد
سندھ: 2 کروڑ 87 لاکھ 72 ہزار سے زائد
خیبرپختونخوا: 2 کروڑ 34 لاکھ سے زائد
بلوچستان: 57 لاکھ 65 ہزار سے زائد
اسلام آباد: 12 لاکھ 54 ہزار سے زائد
خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافہ جمہوری عمل میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کی نشاندہی کرتا ہے۔

