ٹرمپ نے یومِ آزادی کنسرٹ منسوخ کردیا — گلوکار مہنگے اور موسیقی بیزار کن ہے: ٹرمپ

rally 3105 d


واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے ۲۵۰ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے نیشنل مال پر منعقد ہونے والا کنسرٹ اچانک منسوخ کردیا اور اس کی جگہ ۲۴ جون کو ”میک امریکہ گریٹ اگین” ریلی منعقد کرنے کا اعلان کیا جس سے وہ خود خطاب کریں گے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل” پر لکھا کہ کنسرٹ منسوخ کی وجہ یہ ہے کہ "گلوکار بہت زیادہ معاوضہ مانگتے ہیں اور ان کی موسیقی بیزار کن ہے۔”
امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند روز میں متعدد گلوکاروں نے کنسرٹ میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا تھا، جسے ٹرمپ کی اس اچانک منسوخی کی اصل وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کے نان پرافٹ گروپ ”فریڈم” کی جانب سے ۴ جولائی کے موقع پر ۱۶ روزہ جشن کا اعلان کیا گیا تھا جس میں نیشنل مال پر یہ کنسرٹ بھی شامل تھا۔

متعلقہ پوسٹ