شمالی یمن میں قحط کا خطرہ، اقوام متحدہ کی سنگین تنبیہ

IMG 20260531 WA1097

شمالی یمن میں غذائی قلت کی وجہ سے قحط کا خطرہ ہے،اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

جنیوا / نیویارک — اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شمالی یمن میں غذائی قلت ایک تباہ کن سطح پر پہنچ چکی ہے اور لاکھوں افراد قحط کے دہانے پر کھڑے ہیں۔
عالمی ادارے کے مطابق یمن میں جاری خانہ جنگی، فنڈز کی شدید کمی اور بگڑتے ہوئے معاشی حالات نے انسانی بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ لاکھوں بچے اور خواتین شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر (OCHA) نے عالمی برادری سے فوری مالی امداد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے مہینوں میں صورتحال مزید بھیانک ہو سکتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ