انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے سات درجے کی نمایاں ترقی حاصل کرتے ہوئے بولرز کی عالمی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔ یہ ابرار کے کیریئر کی اب تک کی بہترین رینکنگ ہے۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے بھی چار درجے کی ترقی کے ساتھ 13ویں نمبر پر جگہ بنا لی۔
بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم نے اپنی چھٹی پوزیشن برقرار رکھی، تاہم سلمان علی آغا پانچ درجے تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر آ گئے۔
عالمی سطح پر نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بیٹرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان بولرز کی رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

