حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم متعارف کرا دی

IMG 20260605 WA16321


اسلام آباد — وفاقی حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرا دی ہے جس کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور تاجر برادری پر بوجھ کم کرنا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اسکیم کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیکس کی شرح بڑھانے کے بجائے کم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے مطابق یہ اسکیم تاجروں اور انجمنِ تاجران کے ساتھ مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔ اسکیم کا اطلاق ان دکانداروں پر ہوگا جن کا سالانہ ٹرن اوور 20 کروڑ روپے یا اس سے کم ہے۔ تاہم جو دکاندار موجودہ ٹیکس نظام میں رہنا چاہیں، انہیں یہ اختیار بھی حاصل ہوگا۔
اسکیم میں شامل دکانداروں کو ایف بی آر کی جانب سے خصوصی شناختی پلیٹ جاری کی جائے گی جس پر دکان کا نام، این ٹی این اور ٹیکس سے متعلق معلومات درج ہوں گی۔ پلیٹ پر موجود QR کوڈ کے ذریعے ایف بی آر انسپکٹر تصدیق کرے گا اور بغیر QR کوڈ اسکین کیے کسی انسپکٹر کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ پوسٹ