خیبرپختونخوا بجٹ: کم آمدنی ملازمین، صنعتوں اور چھوٹی پراپرٹیز کو ٹیکس میں بڑی ریلیف

IMG 20260619 WA1863


پشاور — خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں کم آمدنی ملازمین، صنعتی اداروں اور 5 مرلے تک کی رہائشی پراپرٹیز کو ٹیکس میں خصوصی چھوٹ دینے کی تجاویز پیش کی ہیں۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق صنعتی عمارات کے لیے ٹیکس بقایاجات پر 30 فیصد چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا مقصد صوبے میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔
ان تجاویز کو عام آدمی اور چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے مالی بوجھ کم کرنے کی سمت ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ