خیبرپختونخوا کا 2.17 ٹریلین روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ

IMG 20260619 WA1862


پشاور — خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال کا 2.17 ٹریلین روپے کا بجٹ پیش کر دیا۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کم سے کم اجرت 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
سماجی تحفظ کے شعبے میں احساس مستحق پروگرام کے لیے 15 ارب روپے اور صحت کارڈ کے لیے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے 191 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

متعلقہ پوسٹ