بغداد — صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عراق کی تعمیرِ نو میں پاکستان کے فعال کردار کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تجربات، افرادی قوت اور تکنیکی مہارت کے ذریعے عراق کی ترقی میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
صدر مملکت نے بغداد پیلس میں عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف جمال رشید سے ملاقات کی، جہاں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے آغاز پر صدر آصف علی زرداری کو شان دار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
گفتگو کے دوران صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات موجود ہیں، جنہیں تجارت، تعمیرات، توانائی، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے عراقی تعمیرِ نو کے منصوبوں میں پاکستانی کمپنیوں اور ماہرین کی شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف جمال

