لاہور — امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ 15 جنوری کو ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا، جس کا مقصد موجودہ حالات پر عوام کی رائے معلوم کرنا ہے۔
خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ عدالتی نظام عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ
“یہ گلا سڑا نظام ہے جو فوجی ڈکٹیٹروں یا ان کے ہاتھوں بننے والے حکمرانوں نے تشکیل دیا، جس سے عام آدمی کو ریلیف نہیں مل رہا۔”
امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے عوام کی آواز کو فیصلہ کن حیثیت دینا ضروری ہے، اسی لیے جماعتِ اسلامی عوامی ریفرنڈم کے ذریعے نظام میں اصلاحات کے مطالبے کو منظم انداز میں سامنے لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے نتائج کی بنیاد پر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اور عوامی حقوق، شفاف عدالتی نظام اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد تیز کی جائے گی۔
جماعتِ اسلامی کے مطابق ریفرنڈم کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملک بھر میں تنظیمی سطح پر کارکنان کو متحرک کیا جا رہا ہے۔

