سندھ میں 250 ریبیز مراکز فعال، مزید مراکز قائم کرنے کا فیصلہ

IMG 20251221 WA1073


کراچی — سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں اقدامات کے تحت صوبے بھر میں 250 ریبیز مراکز فعال ہونے کی تصدیق کی ہے اور مزید مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریبیز ویکسین اور متعلقہ سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔
ذرائع کے مطابق نئے مراکز کے قیام کے ساتھ ہی منصوبے کی نگرانی اور شفافیت کے لیے ایک لائیو آن لائن ڈیش بورڈ بھی تیار کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے عوام اور متعلقہ ادارے مرکز کی کارکردگی اور ریبیز ویکسین کی فراہمی سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔
صحت حکام نے کہا کہ یہ اقدام عوامی صحت کے تحفظ، ریبیز کے مریضوں تک فوری رسائی اور بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ نئے مراکز کی تعیناتی اور ڈیش بورڈ کے ذریعے نگرانی کے عمل سے صوبے میں ریبیز کے خلاف مؤثر اور شفاف حکمت عملی کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ پوسٹ