اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنۂ خوارج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے، تاہم ایسے حملے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم اور ریاست امن دشمنوں کے سامنے متحد ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

