"ایران کو دس سینٹ بھی نہیں دیں گے” — ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان


واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ امریکہ ایران کو کسی بھی قسم کی مالی رعایت نہیں دے گا، حتیٰ کہ دس سینٹ بھی نہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے اور موجودہ صورتحال میں مجبوری کے تحت مذاکرات کی میز پر آیا ہے، یہ کوئی اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کی پالیسی بالکل واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
امریکی صدر کا یہ بیان ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے پس منظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس سے واشنگٹن کے سخت مؤقف کی عکاسی ہوتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ