ٹرمپ سے تلخی کے بعد میلونی نے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ظاہر کی

trump 25626 l


روم، ۲۶ جون ۲۰۲۶ء
اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ عوامی سطح پر ہونے والی لفظی جنگ کے بعد اب دونوں ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ رائٹرز کے مطابق ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے میلونی نے کہا کہ ”میرا اس تنازع کو مزید طول دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔”
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایک اطالوی ٹی وی چینل کو بتایا کہ فرانس میں ہونے والے جی۷ سربراہی اجلاس کے دوران میلونی نے ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کیلئے ”منت سماجت” کی تھی۔ اس پر اطالوی وزیر اعظم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ کے بیانات کو ”مکمل طور پر من گھڑت” قرار دیا اور کہا کہ ”میں اور اٹلی کبھی کسی سے بھیک نہیں مانگتے۔” انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ٹرمپ مغرب کے دشمنوں کے ساتھ اپنے اتحادیوں سے کہیں زیادہ نرمی سے پیش آتے ہیں۔
تاہم اب میلونی نے اس تلخی کو پس پشت ڈالتے ہوئے امریکہ کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ