اسلام آباد (نیوز ڈیسک): معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس جسٹس عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی اگلے ماہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ تقرری جسٹس مسرت ہلالی کی اگست میں ریٹائرمنٹ کے پیش نظر کی جا رہی ہے تاکہ سپریم کورٹ میں خالی ہونے والی نشست پر تعیناتی ہو سکے۔ جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں اور ان کے پاس عدالتی شعبے کا وسیع تجربہ ہے۔fd2578
یہ تقرری عدلیہ کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن اور حلف برداری کی تقریب کی تفصیلات کا انتظار ہے۔

