پاکستان میں مملکتِ سعودی عرب کے سفیر، عزت مآب نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار اور نہایت cordial ماحول میں ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں اور احترام کا پیغام پہنچایا، جبکہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعیز آل سعود کے لیے بھی خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور تاریخی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان پُرعزم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان کے لیے سرپرستی اور بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت اور تعاون کی بدولت دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

