نئے سال کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں پی ایس ایکس 100 انڈیکس 1954 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مثبت معاشی اشاریے، بہتر مالیاتی آؤٹ لک اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کے باعث بینچ مارک انڈیکس میں یہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے دوران مختلف شعبوں کے شیئرز میں خریداری کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ مجموعی طور پر مضبوط رہی

