ایشیا کپ: افغان امپائر عزت اللہ صفی کا متنازع فیصلہ، فخر زمان ’کاٹ بی ہائینڈ‘ آؤٹ قرار – پاکستان کی آئی سی سی کو شکایت

FB IMG 1758533708725



ایشیا کپ کے اہم میچ میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے امپائر عزت اللہ صفی نے پاکستانی اوپنر فخر زمان کو متنازع انداز میں ’کاٹ بی ہائینڈ‘ قرار دے دیا۔ فیصلے پر کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ نے شدید حیرت کا اظہار کیا۔
فخر زمان پُراعتماد انداز میں کھیل رہے تھے کہ اچانک ایک گیند پر اپیل ہوئی اور امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا، حالانکہ ری پلیز میں واضح شواہد نظر نہیں آئے۔ فیصلے نے میچ کے نتائج پر اثر ڈالا اور امپائرنگ کے معیار پر سوالات اٹھائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس متنازع فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی کو باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ بورڈ کا مؤقف ہے کہ ایسے فیصلے کھیل کے تاثر اور غیرجانبداری پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔
کرکٹ ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں اعلیٰ معیار کی امپائرنگ کو یقینی بنانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے

متعلقہ پوسٹ