بنگلہ دیش میں تعزیتی تقریب کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات

FB IMG 1767256458823 1



قومی اسمبلی کے اعلامیے کے مطابق بنگلہ دیش میں سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا کے جنازے سے قبل تعزیتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرنے کے لیے بنگلہ دیش کی پارلیمان گئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تقریب کے دوران بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر خود چل کر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے پاس گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ ہوا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اپنا تعارف بھی کروایا۔
قومی اسمبلی کے مطابق اس موقع پر سفارتی آداب کے مطابق مختصر گفتگو بھی ہوئی، جبکہ تقریب میں موجود دیگر بین الاقوامی وفود نے بھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ تعزیتی تقریب میں شریک رہنماؤں نے مرحومہ کی سیاسی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ پوسٹ