اسپین کا ‘رننگ آف دی بلز’ میلہ پامپلونا میں شروع

IMG 20260706 WA2702


پامپلونا: اسپین کے شمالی شہر پامپلونا میں مشہور سان فرمین میلے کا روایتی "چوپینازو” کے ساتھ آغاز ہو گیا، جس میں ہزاروں افراد نے پلازہ کونسسٹوریال میں جمع ہو کر ایک دوسرے پر سرخ شراب انڈیلی اور روایتی سرخ رومال لہرا کر جشن منایا۔
نو روزہ یہ میلہ ارنسٹ ہیمنگوے کے 1926ء کے ناول "دی سن آلسو رائزز” کی بدولت عالمی شہرت اختیار کر گیا تھا۔ اس میلے کی سب سے نمایاں خصوصیت روزانہ ہونے والی "اینسیرو” یعنی "بیلوں کی دوڑ” ہے، جس میں شرکاء تنگ اور پتھریلی گلیوں سے شہر کے بل رنگ تک چھ خونخوار سانڈوں کے آگے آگے دوڑتے ہیں۔ یہ دوڑ عموماً دو سے تین منٹ تک جاری رہتی ہے لیکن اس دوران متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں اور برسوں کے دوران کئی ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔
بیلوں کی دوڑ کے علاوہ اس میلے میں بل فائٹس، آتش بازی، جلوس، موسیقی کے پروگرام اور شبانہ روز جشن بھی شامل ہوتے ہیں، جو ہر سال جولائی میں دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ