ایران امریکا جنگ کا خمیازہ پاکستانی عوام بھگتنے لگے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں

IMG 20260717 WA1485


اسلام آباد: خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں، اور آئندہ ہفتے کے لیے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ تاہم حکومت اس اضافے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں کمی پر بھی غور کر رہی ہے، تاکہ صارفین پر مکمل بوجھ منتقل ہونے سے بچایا جا سکے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا تعین خطے کی صورتحال سے جڑا ہوا ہے، اور کسی بھی بڑی پیش رفت کا براہ راست اثر پاکستان جیسے تیل درآمد کرنے والے ممالک پر پڑتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ