امریکی فوج نے ایران پر حملوں کی نئی لہر شروع کر دی، سینٹ کام کا دعویٰ

واشنگٹن/تہران: امریکی فوج نے ایران کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے مسلسل چھٹی رات بھی نئی فضائی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے۔

سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تازہ حملے ایران کے مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ کارروائیاں خطے میں امریکی مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔

ادھر ایران کی جانب سے فوری طور پر حملوں کے حوالے سے مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایک وسیع تر تصادم کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری فوجی کشیدگی نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی سلامتی اور توانائی کی منڈیوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ