ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کے لیے پاکستان پہنچ گئے

IMG 20260720 WA2662


اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ اور ان کے وفد کا استقبال کیا، جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے حکام کے درمیان سرحدی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور علاقائی امور سمیت مختلف امور پر بات چیت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق دورے سے دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری اور علاقائی صورتحال میں مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ