جرمنی میں سپر مارکیٹ کا الارم بجا، پولیس پہنچی تو "مجرم” ایک خاردار جانور نکلا

IMG 20260804 WA3107


برلن (رپورٹ) — جرمنی میں ایک سپر مارکیٹ کا چوری کا الارم بج اٹھا جس پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاہم تفتیش کے دوران "مجرم” کوئی چور نہیں بلکہ ایک ننھا خاردار جانور (ہیج ہاگ) نکلا۔
مقامی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار مکمل تیاری کے ساتھ سپر مارکیٹ پہنچے تاکہ ممکنہ چوری یا نقب زنی کا سدباب کیا جا سکے، تاہم تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ سیکیورٹی سینسر دراصل ایک ہیج ہاگ کی نقل و حرکت سے متحرک ہوا تھا۔
واقعے پر پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر متوقع لیکن دلچسپ صورتحال تھی، جسے دیکھ کر عملہ بھی حیران رہ گیا۔

متعلقہ پوسٹ