فلسطین کی حمایت مہنگی پڑی، خبیب نورماگومیدوف کا انکشاف: ہم نے اسپانسرشپ کھودی

khabib 1009 d


سابق یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کے حق میں عوامی طور پر آواز اٹھانے کی انہیں مالی قیمت بھی چکانا پڑی۔ ایک حالیہ گفتگو میں خبیب نے دعویٰ کیا کہ فلسطین کے بارے میں سوشل میڈیا پر اظہارِ خیال کرنے والے بعض کھلاڑیوں کے ساتھ اسپانسرز نے معاہدے ختم کر دیے۔
خبیب کے بقول وہ خود، یو ایف سی ویلٹر ویٹ چیمپئن اسلام مخاچیف اور ان کے ساتھی عثمان نورماگومیدوف بھی اس مالی نقصان کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اسپانسرز ایسے کھلاڑیوں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے جو فلسطین کی حمایت کرتے ہیں، جس کے باعث انہیں اسپانسرشپ کی مد میں نقصان اٹھانا پڑا۔

متعلقہ پوسٹ