
(24 نیوز)سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ مودی کے دور میں دوبارہ بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔
لاہور پریس کلب میں ویڈیولنک کے ذریعے پریس کانفرنس میں گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ بھاری قرضوں کے باعث 18 ہزار سکھ کاشتکاروں نے خودکشی کی۔
گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ وہ ووٹوں سے تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں، خالصتان کے قیام کے لیے 16 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا۔
مزید پڑھیں:’میری نالائق اولاد‘، بادشاہ کی وائرل ویڈیو پر ہنی سنگھ کا طنزیہ وار
اس ریفرنڈم میں امریکا سمیت دیگر ممالک میں آباد سکھوں کو ووٹ دینے کا موقع ملے گا۔
سکھ فار جسٹس کے رہنما نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت عالمی سٹیج پر پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

