
(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سلاڈو کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔
فوجی حکام کے مطابق حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، ہیلی کاپٹر حادثے میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے، حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر اے ایچ 64 اپاچی تھا۔
فوجی حکام نے مزید بتایا کہ فورٹ ہُڈ کرمنل انویسٹی گیشن ڈویژن نے تحقیقات شروع کردیں، ہیلی کاپٹر حادثے کی فوری وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

