ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو ہوگی

ربیع الاول کا چاند.webp


ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو ہوگی

پاکستان کے کسی بھی حصے سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ جب کہ 12 ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ، 26 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتوں اور محکمہ موسمیات، سپارکو سمیت متعلقہ اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ .

اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے کسی بھی حصے سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اعلان کے مطابق یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ کو ہوگی جب کہ 12 ربیع الاول، عید میلاد النبی ﷺ، 26 اگست بروز بدھ کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد ملک بھر میں ربیع الاول کے آغاز اور عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کے سلسلے میں تیاریاں بھی شروع ہونے کا امکان ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ