برطانیہ میں گیس اور بجلی کے بل 26 فیصد مہنگے

untitled 71795636265 0


 

 

برطانیہ میں نئے سال کے آغاز پر گیس اور بجلی کے بلوں میں 26 فیصد اضافے کا اعلان کردیا گیا جس کے بعد عام گھرانے کا سالانہ توانائی بل 2 ہزار 166 پاؤنڈ تک پہنچ جائے گا۔

برطانوی توانائی ریگولیٹری ادارے آفجیم کے مطابق قیمتوں کی نئی حد کا اطلاق یکم جنوری سے 31 مارچ 2027 تک ہوگا۔

اس فیصلے کے نتیجے میں عام گھرانے کے سالانہ بل میں 443 پاؤنڈ کا اضافہ ہوگا جو موجودہ 1 ہزار 723 پاؤنڈ سے بڑھ کر 2 ہزار 166 پاؤنڈ ہوجائے گا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث توانائی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ بجلی کی پیداواری لاگت پر بھی اثر انداز ہورہا ہے۔ اس لیے اضافہ ناگزیر ہے۔

اس فیصلے سے برطانیہ کے تقریباً 2 کروڑ گھرانے متاثر ہوسکتے ہیں جو مقررہ مدت کے بجائے بدلتے نرخوں والے معاہدوں کے تحت بجلی اور گیس حاصل کرتے ہیں۔

تاہم مقررہ نرخوں والے معاہدوں پر موجود صارفین کو معاہدے کی مدت کے دوران اس اضافے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

حکومت نے توانائی کے بڑھتے اخراجات سے نمٹنے کے لیے تقریباً 2 کروڑ گھرانوں کو جنوری سے بلوں میں 100 پاؤنڈ کی یکمشت رعایت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ قیمتوں کی مقررہ حد صارفین کے مجموعی بل کی زیادہ سے زیادہ رقم طے نہیں کرتی بلکہ توانائی کے فی یونٹ نرخ اور روزانہ کے بنیادی چارجز محدود کرتی ہے۔ اس لیے اصل بل کا انحصار گھرانے کے استعمال پر ہوگا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ