
(خالد چیمہ)سعودی عرب کے شہر جدہ میں سپر ڈوم کے مقام پر چار روزہ حج ایکسپو کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا، جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے سرکاری وفود، حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور نجی حج کمپنیوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں.
پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کر رہے ہیں, وفد میں سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا، جوائنٹ سیکرٹری حج سید عبدالوحید، پاکستان حج مشن کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل عارف اسلام راؤ، ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز اللہ خان بھی شامل ہیں
حج ایکسپو میں پاکستان سے نجی حج کمپنیوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے, پاکستانی وفد کی جانب سے حجاج کرام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف سروس پرووائیڈرز کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے.
نمائش میں حج انتظامات کو مزید مؤثر بنانے، سہولیات میں جدت لانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور حجاج کرام کی جامع تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے,چار روز تک جاری رہنے والی حج ایکسپو 11 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی.
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کے کزن کی اڈیالہ جیل سے رہائی

