اسلام آباد پولیس اپنے افسران اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم

IMG 20260413 WA1567


اسلام آباد (محمد سلیم سے ) — انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پولیس افسران اور عام شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے، جنہیں آئی جی صاحب نے براہ راست سنا اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی فوری ہدایات جاری کیں۔

img 20260413 wa1568147733078392475891
اسلام آباد پولیس اپنے افسران اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم 3


آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران کی ویلفیئر کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلا جھجھک کھلی کچہری میں پیش ہو سکتا ہے، کیونکہ "میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لیے کھلے ہیں”۔
انہوں نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام درخواستوں کو مقررہ ٹائم فریم میں میرٹ پر حل کیا جائے اور رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھیجی جائے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ وقت کی پابندی کریں، شہریوں سے بروقت ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کریں۔
آئی جی سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولیات کے لیے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
یہ اقدام شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان اعتماد بڑھانے اور شفافیت لانے کی طرف ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ