آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری

IMG 20260413 WA1574


اسلام آباد (بیورو رپورٹ ) — انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی نگرانی اور زونل ایس پیز کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشنز کیے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران 669 افراد، 313 گھرانوں، 19 ہوٹلوں، 68 دکانوں، 277 موٹر سائیکلوں اور 77 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ جبکہ 29 مشکوک افراد اور 19 موٹر سائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ ان سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے۔ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔
اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ پوسٹ