
(ویب ڈیسک)بھارتی شیف کے دامودھرن المعروف شیف دامو 72 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیف دامو 25 اکتوبر 2026ء کو چنئی میں چل بسے، ان کی موت پر ساتھی شیفس، مداحوں اور تامل ناڈو کی سیاسی قیادت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شیف دامو نے تامل ناڈو کے معروف ٹیلی ویژن کوکنگ شوز خصوصاً ’کوکو وِد کومالی‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔
وہ روایتی تامل کھانوں اور چیتیناڈ کھانوں کے ماہر تھے اور انہوں نے کئی کتابیں بھی تحریر کیں۔
مزید پڑھیں:مودی حکومت کا پاکستان دشمن ایجنڈا، سکھوں کی مذہبی آزادی بھی سلب
بھارتی شیف نے دسمبر 2010ء میں مسلسل 24 گھنٹے، 30 منٹ اور 12 سیکنڈ تک کھانا پکاتے ہوئے 617 پکوان تیار کیے تھے۔
شیف دامو نے اس دوران مجموعی طور پر 190 کلو گرام اجزاء استعمال کیے اور 6 چولہوں پر بیک وقت کھانا پکایا۔
بھارتی شیف نے یہ ریکارڈ بنانے کا آغاز 21 دسمبر 2010ء کو صبح تقریباً 8 بجے کیا۔
ان کا ابتدائی ہدف 480 پکوان تیار کرنا تھا لیکن انہوں نے مقررہ تعداد سے 137 زیادہ پکوان بنا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

