جاپان میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی؛ 4 افراد ہلاک

japan rain and flood killed 41786728488 0


جاپان کے مشرقی علاقے چیبا میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 4 افراد ہلاک جبکہ ایک لاپتا ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ ٹوکیو کے قریب چیبا میں 24 گھنٹوں کے دوران 367 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

شدید بارش سے 25 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ خراب موسم کے باعث 7 ہزار سے زائد مسافر ایئرپورٹس پر ہی پھنس گئے۔ ٹرینیں منسوخ اور اہم شاہراہیں بند کردی گئیں۔

متاثرہ علاقوں میں ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں کے لیے فوج کی مدد بھی طلب کی گئی ہے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

جاپان کی محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا کہ مزید دو روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ شہری بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلے اور بالخصوص ساحلی علاقوں کا رخ نہ کرے۔ 

قدرتی آفات سے جاپان کی پرانی جنگ

جاپان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں زلزلے، سونامی، ٹائفون، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ معمول کی قدرتی آفات ہیں۔

مارچ 2011 میں 9.0 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے تباہ کن سونامی نے شمال مشرقی جاپان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے۔

اکتوبر 2019 میں طاقتور ٹائفون ہاگی بس نے جاپان میں شدید بارشوں اور سیلاب کو جنم دیا جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔

اسی طرح 2024 کے نئے سال کے موقع پر جزیرہ نما نوتو میں شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی اور سینکڑوں جانیں ضائع ہوئیں۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ