پاکستان نے ہارس بیک آرچری میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا

untitled design 351786746811 0



پاکستان نے ہارس بیک آرچری میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا، پاکستان کے علی فواد نے گھوڑے پر تیر اندازی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

علی فواد واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے ہارس بیک آرچری کے تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وہ امریکا، روس اور انڈونیشیا میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔

وہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے ایتھلیٹ جبکہ عالمی چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی جانب سے بہترین اسکور کا اعزاز رکھتے ہیں۔ علی فواد اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کے لیے متعدد تمغے جیت چکے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے پاکستان میں پہلی دو ستارہ عالمی ریکارڈ اور رینکنگ بین الاقوامی ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ منعقد کرائی جس کے ذریعے پاکستان کے 15 ایتھلیٹس کو عالمی رینکنگ میں شامل ہونے کا موقع ملا۔

علی فواد انٹرنیشنل ہارس بیک آرچری الائنس میں ایشیا کے ترقیاتی امور کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ایشیا کے مختلف ممالک میں بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

ان کی کامیابیاں ہارس بیک آرچری میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے مقام اور عالمی سطح پر اس کھیل میں ملک کی نمائندگی کو اجاگر کرتی ہیں۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ