سیاسی اختلاف کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے نواز شریف

IMG 20260815 WA1793


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے شکایت کا موقع ملنے کی امید نہیں تھی، تاہم سیاسی اختلافات کو دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔
نواز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں جو ماحول بنا ہے، وہ سب کے لیے باعثِ پریشانی ہے۔ ان کے مطابق یہ صورتحال اس لیے پیدا ہوئی کیونکہ سابق حکومتوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ اب عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی کوئی گنجائش نہیں۔ اگر آزاد کشمیر میں عوام کو ڈیلیور نہ کیا گیا تو لوگ ناراض ہوں گے۔
نواز شریف نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔

متعلقہ پوسٹ