راولپنڈی: ٹیکسلا میں 13 لاکھ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر قتل، بہن زخمی

IMG 20260816 WA0006


راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مشہور ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ کو قتل کردیا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں مقتولہ کی 15 سالہ چھوٹی بہن بھی زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق شمسو بی بی کو فون کرکے گھر سے بلایا گیا تھا۔ وہ اپنے بھائی اور ایک شخص کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہو کر نکلی تھیں کہ ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں شمسو بی بی کو گردن میں گولی لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
فائرنگ کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر ایک ڈمپر سے جا ٹکرائی، جس کے باعث مقتولہ کی 15 سالہ بہن اسمیہ بھی زخمی ہوگئی۔ زخمی لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 1.3 ملین فالوورز تھے اور وہ گزشتہ چار برس سے ٹک ٹاک پر سرگرم تھیں۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق شمسو بی بی کا کوثر اور جاوید عرف شاہین کے ساتھ لین دین کا تنازع بھی چل رہا تھا۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے

متعلقہ پوسٹ