اوورسیز پاکستانیوں کی ملکی خدمات کا اعتراف، سردار محمد الیاس خان کو ہلالِ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ
صدرِ مملکت نے سردار محمد الیاس خان کے لیے ہلالِ امتیاز کی منظوری دے دی۔
معروف کاروباری شخصیت اور اوورسیز پاکستانی سردار محمد الیاس خان کو اعلیٰ سول اعزاز ہلالِ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سردار محمد الیاس خان کا نام پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈ کے لیے شامل کیا گیا ہے جب کہ صدرِ مملکت نے سردار محمد الیاس خان کے لیے ہلالِ امتیاز کی منظوری دے دی ہے۔
سردار محمد الیاس خان کو یہ اعلیٰ سول اعزاز پاکستان کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔
اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ملک کی ترقی، قومی مفاد اور پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں سردار محمد الیاس خان کے لیے ہلالِ امتیاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

