سفارت خانہ پاکستان برلن نے جشن آزادی کی تقریب حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔

FB IMG 1786850388069

جشن یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد آج پاکستان ہاؤس، برلن میں کیا گیا۔

fb img 17868503846822109515142421993974
سفارت خانہ پاکستان برلن نے جشن آزادی کی تقریب حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔ 6

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد جرمنی میں پاکستان کی سفیر محترمہ ثقلین سیدہ نے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔ تقریب کے دوران جرمنی کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

اس موقع پر صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور نائب وزیراعظم پاکستان کے یوم آزادی کے پیغامات حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے۔

fb img 17868503958593232729903924812871
سفارت خانہ پاکستان برلن نے جشن آزادی کی تقریب حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔ 7

اپنےخطاب میں، سفیر ثقلین سیدہ نے تقریب میں شرکت کرنے والے پاکستانیوں، جرمن معززین اور پاکستان کے دوستوں کو تہہ دل سے مبارکباد دی۔ یوم آزادی کے تقدس اوراہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی ایک مقدس امانت ہے جو قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی قیادت میں ہمارے آباؤ اجداد کےنظریے اور قربانیوں سے حاصل کی گئی تھی۔

حالیہ برسوں میں پاکستان کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، سفیر نے ملک کے معاشی استحکام، سبز توانائی اور موسمیاتی انصاف میں بڑھتے ہوئے مقام، اور پاکستان کے نوجوانوں کی قیادت میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی نمایاں طور پر پھیلتی ہوئی صلاحیت کو نوٹ کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس سال کی تقریبات خاص تاریخی اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یوم پیدائش کی یاد منا رہا ہے، اورکہا کہ ہم قائد کے سنہری اصول اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر عمل پیرا ہو کرمزیدترقی کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔

fb img 17868503926632750305628612187751
سفارت خانہ پاکستان برلن نے جشن آزادی کی تقریب حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔ 8
fb img 17868503996936765056970216822313

تقریب کی خاص بات ڈاکٹر سینٹا ماریا اینا سلر کو ان کی انسانی خدمات، دیہی خواتین کوبااختیار بنانے اور پاکستان میں کمیونٹی کی ترقی میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا۔

تقریب کا اختتام جشن آزادی کا کیک کاٹنے، پاکستانی فنکار کی لائیو میوزیکل پرفارمنس اور روایتی پاکستانی ریفریشمنٹ کے ساتھ ہوا۔ اس تقریب میں پاکستانی تارکین وطن، جرمن حکام، سفارت کاروں اور پاکستان کے خیر خواہوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

برلن
14 اگست 2026

متعلقہ پوسٹ