بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن؛ 7 دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز 1 2.webp


بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن؛ 7 دہشت گرد جہنم واصل

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا

بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خاران کے علاقے لجے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بھاری مقدار میں گولہ بارود، دیگر جنگی سامان، 2 گاڑیاں اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا جبکہ دہشت گرد خاران اور لجے میں لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ