3 سال میں+ 1,300 ڈاکٹروں نے اسرائیل چھوڑ دیا

news 1788697944 9125



news 1788697944 9125

(ویب ڈیسک) پچھلے 3 سالوں میں 1,300 سے زیادہ ڈاکٹروں نے اسرائیل چھوڑ دیا۔
اسرائیل ان چند ملکوں میں شامل ہے جہاں میڈیکل پروفیشنلز کی تعداد آبادی کے تناسب سے بہترین رہی ہے۔ حالیہ جنگ کے دوران اسرائیل میں علاج کی سہولتوں کی حالت بگڑی ہے۔ ایک تو جنگ کی پیداکردہ ہنگامی صورتحال جو بعض اوقات تل ابیب اور ایرانی حملوں کی زد میں رہنے والے کئی دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں مریضوں اور سٹاف کو زیر زمین بنکروں اور تہہ خانوں میں چھپنے پرمجبور کرتی رہی ہے، دوسرے میڈیل پروفیشنلز کی اسرائیل سے منتقلی بھی بتدریج ایک گہرا مسئلہ بنتی رہی ہے۔

اسرائیل کے سنٹرل بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار پر مبنی تل ابیب یونیورسٹی کی نئی تحقیق کے مطابق، تقریباً 1,370 ڈاکٹروں نے 2023 اور 2025 کے درمیان کم از کم ایک سال کے لیے اسرائیل چھوڑ دیا۔

یہ تعداد گزشتہ دہائی کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔

اسرائیل میں عبرانی زبان کی میڈیا آؤٹ لیٹس کے ذریعہ  سامنےآنے والی اس تحقیق نے آبادی کی رجسٹری اور میڈیکل لائسنسنگ کے ریکارڈ کا سراغ لگایا۔

2023 میں، 416 ڈاکٹروں نے اسرائیل چھوڑ دیا، اس کے بعد 2024 میں 530 ڈاکٹر اسرائیل چھوڑ کر چلے گئے۔  2025 کے ابتدائی تخمینے بتاتے ہیں کہ ان کے اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 419 ڈاکٹروں نے ملک چھوڑ دیا۔

نقل مکانی کرنے والے تمام سپیشلٹیز سے تعلق رکھتے تھے، ان میں بچوں کے سپیشلسٹ، ماہرین امراض چشم، اور ماہر امراض جلد شامل ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں کا تعلق اسرائیل کے تمام جغرافیائی خطوں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی 

محققین پروفیسر اٹائی ایٹر، پروفیسر نیتزان برگمین اور ڈورون ضمیر کا کہنا ہے کہ ایک سال تک بیرون ملک رہنے کا مطلب خود بخود مستقل ہجرت نہیں ہوتا، لیکن بیرون ملک عارضی قیام اکثر مستقل منتقلی میں بدل جاتا ہے۔

"اسرائیل اپنے بہترین لوگوں کو کھو رہا ہے،” ایٹر کہتے ہیں۔ "تقریبا 1,400 ڈاکٹروں کی روانگی براہ راست طویل انتظار کے اوقات، کم موثر طبی دیکھ بھال، اور بالآخر ہمارے معیار زندگی کو شدید نقصان پہنچاتی ہے۔”

اسرائیل میں میڈیکل ڈاکٹروں کی کل تعداد

 اسرائیل میں عملاً خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کی تعداد تقریباً 33 ہزار بنتی ہے۔ اس کا تازہ ترین قابلِ اعتماد پیمانہ OECD کا ہے۔ OECD کے مطابق اسرائیل میں 3.5 practising doctors فی 1,000 آبادی ہیں۔

 تل ابیب یونی ورسٹی کی ریسرچ کے مطابق 1,370 ڈاکٹروں کا 2023 تا 2025 کے دوران کم از کم ایک سال کے لیے اسرائیل سے باہر چلے جانا اسی لحاظ سے خاصا بڑا عدد ہے۔ یہ تمام ڈاکتروں کی تعداد کا  تقریباً چار فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہسٹری کا خطرناک ترین ایل نینو ؛ 2027 تاریخ کا گرم ترین سال ہو گا 





Source link

متعلقہ پوسٹ